الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخرکردیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکو پارٹی عہدہ سے ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پرچیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اورآرٹیکل 62،63 کے اطلاق پرمزید معاونت اور تفصیلات درکار ہیں، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ دیکھنا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وکلا کو مزید معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے مریم نوازکے خلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر کردیا، اب فیصلہ 3 ستمبرکوسنایا جائےگا۔