ننکانہ صاحب میں گھریلو جھگڑے پر بی ایس سی کے طالب علم نے بھائی، بھابھی، 3 بھتیجوں اور ان کی بیویوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق قاتل کی شناخت نورالدین کے نام سے ہوئی جو بی ایس سی کا طالب علم تھا اوراس نے 8افراد کو قتل کے بعد خود کو بھی گولی مارکرخود کشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا، مقتولین اور ملزم ایک ہی خاندان سے ہیں۔دوسری جانب قتل اور خودکشی سے قبل ملزم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں اس نے پشتو زبان میں پیغام جاری کیا ہے۔
ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھ سے نفرت کی جاتی تھی، کسی کو اتنی نفرت نہ دو کہ دوسروں سے نفرت کرنے لگے۔آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔