وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیزسے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیزسے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ جب کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 20 اگست کو بھی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عمران کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اوردونوں رہنماؤں کے درمیان کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔