پاکستان کی جانب سے بھارت کیلیے فضائی حدود بند کرنے کے حوالے سے سنجیدہ مشاورت شروع ہوگئی ہے اورآئندہ 48 گھنٹوں میں اس بارے میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ کابینہ میٹنگ میں بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ اگلے 48 گھنٹے میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان انڈیا پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کرنے اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلیے زمینی راستے کی فراہمی معطل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔