پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے نیکرون سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی گولہ باری سے 3 گھر بھی جل کرخاکستر ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے نیکرون سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ عبدالجلیل اور3 سالہ بچی نوشین شہید جبکہ 3 شہری زخمی ہوئے۔