ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پاک افغان سرحد پرفائرنگ نہ کرنے کی پالیسی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاک افغان بارڈرپرفائرنگ کے بعض حالیہ واقعات کے بارے میں افغانستان حقائق مسخ کرکے پیش کررہا ہے، افغانستان کی طرف سے حقائق توڑ مروڑکرپیش کرنے پرافسوس ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کی پاک افغان بارڈر پر فائرنگ نہ کرنے کی پالیسی ہے، دہشت گردوں کی طرف سے آرمی اورایف سی اہلکاروں پرسرحد پار حملوں کا صرف دفاع میں جواب دیا جاتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے کی مپوں کی لوکیشن (مقام) سے رسمی طورپرآگاہ کیا ہے اور بارہا درخواست کی ہے کہ ان علاقوں میں اپنی فورس تعینات کرے اوراپنے موثرکنٹرول میں لائے۔