یپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین نیب جاوید اقبال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نامکمل پشاور بی آر ٹی منصوبے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مہنگی ترین بس سروس ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی، جب بات پی ٹی آئی کی بڑی کرپشن کی ہو تو نیب نہ سنتا ہے، نہ دیکھتا ہے اور نہ کچھ بولتا ہے۔
Pakistan’s most expensive bus service still not complete. When it comes to epic corruption of PTI. NAB sees no corruption 🙈, hears no corruption 🙉 & speaks no corruption 🙊. NAB chairman should resign if he is still too scared of his video releases to investigate PTI. https://t.co/AefpleHntJ
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) August 28, 2019
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین نیب سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چیئرمین نیب کو پی ٹی آئی کی کرپشن کی تحقیقات کرنے پر اپنی ویڈیو ریلیز ہونے کا ڈر ہے تو انہیں چاہیے کہ استعفیٰ دیدیں۔