راناثنااللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج نے سماعت سے انکار کردیا۔
منشیات برآمدگی کیس میں (ن) لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تاہم انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج مسعود ارشد نے سماعت سے انکار کردیا۔ جج مسعود ارشد نے کہاکہ حکومت نے میری خدمات ہائیکورٹ کے سپرد کردی ہیں لہذا مزید سماعت نہیں کرسکتا۔
وکلا نے استدعا کی کی کیس کی سماعت کرکے جو فیصلہ ہے دے جائیں جس پرجج مسعود ارشد نے جواب دیا سماعت کا اختیاراب میرے پاس نہیں، مجھے ابھی وٹس ایپ پرنوٹیفکیشن موصول ہوا ہے۔
پراسیکیوٹراے این ایف کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کل جاری ہوچکا تھا تاہم جان بوجھ کر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ترجمان وزارت قانون وانصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے کسی جج کو واٹس ایپ پرکوئی حکم نہیں بھیجا گیا۔