سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو
سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ججز تقرری کمیشن کے ممبر بن گئے

جسٹس شیخ عظمت سیعد کے ریٹائر ہونے پر جسٹس مشیر عالم سپریم جوڈیشل کونسل اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق نئی سپریم جوڈیشل کونسل اور ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کی نئی تشکیل کر دی گئی ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ پر جسٹس مشیرعالم سپریم جوڈیشل کونسل کے نئے ممبر بن گئے جبکہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ججزتقرری جوڈیشل کمیشن کے رکن ہوں گے۔

سپریم جوڈیشل کونسل ججز کیخلاف الزامات کا جائزہ اور کارروائی کرنے کی مجاز ہے۔ ججز تقرری جوڈیشل کمیشن اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرریوں کی سفارش کرتا ہے۔