کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال۔وزیر اعظم نے عالمی رہنمائوں کو فون گھما دیا

وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر میکرون اور اردن کے شاہ عبداللہ کو فون کرکے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات یو این قراردادوں اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کوخطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب بدل رہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست سے انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے، کشمیری لاک ڈاون کے باعث مشکلات کاشکارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیر کی صورتحال کانوٹس لے، بھارت غیرقانونی اقدامات اورنسل پرستی کے نظریے پرکاربندہےاس موقع پر شاہ عبد اللہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں،اردن کشمیرکی صورتحال پردیگرممالک سے مشاورت کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدرکوافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا جس پر فرانسیسی صدر نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔فرانسیسی صدرمیکرون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں، تمام متنازع امورپرامن طریقے سے حل ہونے چاہئیں۔