مہنگائی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، اسد عمر
مہنگائی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، اسد عمر

سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا اپنی ہی حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد کے رہاشیوں کو بجلی کے کنکشن فراہم نہ کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آئیسکواورسوئی ناردرن کا ریگولیٹر نہیں،ہم لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں رکن قومی اسمبلی دھرنا دینے کےلیے تیار ہیں اس کے بعد ہی وزیر توانائی سے بات ہو گی،اس دوران نورعالم خان اور پیپلز پارٹی کے رہنما شازیہ مری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کا اسٹاف لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں۔

اجلاس کے دوران وزیر توانائی عمرایوب نے کہا کہ ” وزارت اور تقسیم کار کمپنیوں میں موجود کالی بھیڑوں کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں اضافہ ہوا ہے“حکومت کی جانب سے گیس کنکشن فراہم نہ کرنے پراحتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ممبران قائمہ کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔