بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو
بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو

قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلے، وزیراعظم کی اپیل

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے عوام سے کل آدھے گھنٹے کے لیے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہاراورمقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو واضح پیغام بجھوانے کیلیے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، کل دن 12 بجے سے لے کر12:30 تک باہر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ ’کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ چوتھے جینیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، ہمیں اہلِ کشمیر کو ٹھوس پیغام بجھوانا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پوری قوت سے ان کی پشت پر ہیں‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’چنانچہ تمام پاکستانی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کل آدھے گھنٹے کیلیے باہرنکلیں اوراہلِ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کل باہر نکل کر ہم کشمیری بھائیوں کو پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی سفاکیت، 24 روز سے جاری غیرانسانی کرفیو، بچوں، خواتین سمیت کشمیری باشندوں پر تشدد، ان کے قتل ، مودی سرکار کے نسل کشی کے ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیرپرغیر قانونی قبضے کے خلاف کھڑی ہے۔