پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے موخر کیا گیا۔عامر ڈوگر۔فائل فوٹو
 پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے موخر کیا گیا۔عامر ڈوگر۔فائل فوٹو

صدارتی خطاب کے سلسلے میں پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر

صدارتی خطاب کے سلسلے میں کل(جمعہ کے روز) ہونے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کر دیا گیا،گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر پیشرفت نہ ہونےپر اپوزیشن کی طرف سے  صدر کے سامنے  احتجاج متوقع تھا تاہم قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کے چیف ویب عامر ڈوگر کاکہناہےکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے موخر کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی سال کے آغازپرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہوتا ہے،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کی شام پانچ طلب کیا گیا تھا،صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا تھا تاہم قومی یکجہتی کشمیر کے پیش نظر مشترکہ اجلاس موخرکردیاگیا۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نےکل کے اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا تھا اور حکومت کی کشمیر پالیسی کے حوالے  سے اپنے تحفظات کا اظہار کرنا تھا۔

2ستمبر کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول میں بھی توسیع کا امکان ہے،اجلاس اب 10محرم الحرام کے بعد ہوسکے گا۔دوسری طرف حکمران اتحاد کے چیف ویب عامر ڈوگر کاکہناہےکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے موخر کیا گیاہے۔