وزیراعظم عمران خان نے عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاہد النیہان کو فون کرکے کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاہدالنیہان کو فون کیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کے لیے عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے چاہیئیں، جب کہ پاکستانی قوم کی عرب امارات سمیت تمام مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں۔
اعلامیے کے مطابق شیخ محمد بن زاہد نے صورتحال سے آگاہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اوردونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال کی روشنی میں لیے جانے والے اقدامات پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔