وفاقی حکومت نے محرم الحرام کی 2 چھٹیوں کا اعلان کر دیا،۔وفاقی حکومت نے 9اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو 9اور 10 محرم الحرام کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب،سندھ ،خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہو گی۔
دوسری جانب نویں اور دسویں محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محرم الحرام کے لیے پنجاب کے 12 اضلاع حساس قرار دیے گئے ہیںتاہم 26 اضلاع میں پاک فوج جبکہ 8 اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔ لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نویں اور دسویں محرم کو بجلی کیلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ لیسکو حکام کے مطابق لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
محرم الحرام کی مناسبت سے مرکزی جلوس کے روٹ کے لیے اسپیشل اسکواڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔جبکہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں یکم محرم الحرام سے 10محرم تک دفعہ144نافذکردی ہے۔سندھ حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 دن اوراسلحہ کی نمائش پر 10 کی پابندی عائد کی گئی ہے۔موٹر سائیکل کی ڈبل سواری9اور10 محرم کو بند رہے گی۔
اسلحہ کی نمائش پر پابندی یکم محرم سے دس محرم تک نافذ رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین، بچے، بزرگ، صحافی اور وردی میں موجود سیکیورٹی اداروں کے اہلکار وں پرڈبل سواری پر پابندی کااطلاق نہیں ہوگا۔
محرم تقریبات کے علاوہ 5 افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پربھی پابندی ہوگی۔شہر میں وال چاکنگ اور بینرز لگانے ممانعت ہو گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق کوئی نیا جلوس، مجلس یا واعظ منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔شرانگیز بیانات پر مبنی کیسٹس ،آڈیو و ویڈیو، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos