شریف خاندان کی رہائشگاہ جاتی امرا سے ہر قسم کی سیکیورٹی ہٹا دی گئی۔
جاتی امرا سے سیکیورٹی بنکرزاورچیک پوسٹوں کو پہلے ہی ہٹایا جا چکا تھا اوراب شریف خاندان کی آبائی رہائشگاہ سے پولیس کیبنرکو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا سے پولیس کیبنزکومنتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جاتی امرا پرکیبنزسابق دورحکومت میں پولیس اہلکاروں کے لیے رکھے گئے تھے۔