مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں کردیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی شاہراہوں اورگلیوں میں پاکستانی فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کے پوسٹرز اور ہینڈبلز آویزاں کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹرز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کشمیریوں کے لیے آخری گولی اورآخری سپاہی تک لڑنے کا بیان تحریر کیا گیا ہے۔
جب کہ پوسٹر میں حریت رہنماؤں کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہےکہ کشمیری زمین پر جنت اپنے وطن سے بھارت کو نکالنے کے لیے شانہ بشانہ ہوں گے اور جنت غاصب بھارتی فوج کا مسکن نہیں بن سکتی۔
یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی میں کرفیو نافذ کررکھا ہے اور مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جہاں میڈیا کے نمائندوں کا داخلہ بھی بند ہے۔