پی آئی اے کا یوم دفاع پرکرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان
کرایوں میں کمی کا اطلاق 6 سے 9 ستمبرتک ہوگا۔بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے پاکستانی مسافر بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
September 2, 2019 · قومی
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یوم دفاع پرمخصوص روٹس پرکرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یوم دفاع کے موقع پرکرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق 6 سے 9 ستمبرتک ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کےمطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق اندرون ملک تمام روٹس پر ہو گا اوربیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے تمام پاکستانی مسافر بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، تاہم جدہ اور مدینہ منورہ سے آنے والے مسافر اس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔