مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ و زیراعظم عمران خان مظلوم کشمیریوں کی ترجمانی کررہے ہیں کشمیریوں کوجمہوری حق ملنے تک پاکستان کھڑا رہے گا،وزیراعظم نے عالمی سطح پرمودی کے موقف کوشکست دی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت 10نکاتی ایجنڈے پربات ہوئی ہے، 8نکات کومنظوراوردو نکات کو موخرکردیا گیا، وزیراعظم عمران خان مظلوم کشمیریوں کی ترجمانی کررہے ہیں ، کشمیریوں کوجمہوری حق ملنے تک پاکستان کھڑا رہے گا
ان کا کہناتھاکہ وزیراعظم نے عالمی سطح پر مودی کے موقف کوشکست دی ہے۔انہوں نے کا کہ کشمیریوں کی آوازدنیا تک پہنچانے میں وزیراعظم عمران خان کا کلیدی کردار ہے ، حکومت نے کرپشن اوراقرباپروری کا خاتمہ کیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا ایک طبقہ اورسوشل میڈیا میں بیٹھے کچھ ناقدین ایک ایسی حکومت کونشانہ بنانے کی کوشش رہے ہیں جس نے اس ملک میں میرٹ کانظام رائنج کیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میڈیا کے جس سیکشن میں یہ خبریں تفصیل سے چل رہی ہیں،اس کے لیے ضروری سمجھا کہ ان حقائق کومزید وضاحت کے ساتھ بیان کیا جائے۔