نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

صارفین کیلیے بری خبر۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے جس سے صارفین پر24 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن زرعی صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

جولائی میں ہائڈل سے 32.53 فیصد اور کوئلے سے 14.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اس کے علاوہ مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جولائی میں فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔