دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آرمی چیف سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی اوراماراتی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس بی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور امارت کے وزرائے خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپربات چیت ہوئی اس کے علاوہ خطے کی سلامتی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسعودی عرب اوریواے ای کے ساتھ اسٹریٹجک اوربرادرانہ تعلقات پرفخرہے،آئی ایس پی آرکے مطابق سعودی اورامارتی وزرائے خارجہ نے خطے میں امن واستحکام کےلیے پاکستانی کوششوں کوسراہا،دونوں وزرائے خارجہ کی کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔