سندھ حکومت نے محرم پر تعطیلات کا اعلان کر دیا
9 اور 10 ستمبر( پیر اور منگل )کو نویں اور دسویں محرم الحرام کو تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
September 5, 2019 · قومی
ملک بھر میں عید کیلیے جمعہ ہفتہ اوراتوارکی چھٹی ہونے کا امکا ن ہے۔فائل فوٹو
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عاشورہ محرم الحرام پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق9 اور 10 ستمبر( پیر اور منگل )کو نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالے سے صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہوجانے کے بعد سرکاری ملازمین ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل 4 دن چھٹیاں منائیں گے۔