لاہور میں سینٹرل پولیس آفس کے باہر بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے نوکری سے معطل کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کر رہی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس کا ایک اہلکارآئی جی پنجاب کے پاس دادرسی کے لیے آنے والی ایک معمرخاتون سے بدسلوکی کر رہا ہے۔
اس دوران مذکورہ پولیس اہلکارکو خاتون پر چیختے اور ان کی چھڑی اٹھا کر دور پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/tarhub/status/1169547126076035072
مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہے جس میں شہری پنجاب حکومت اوروہاں کی پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب عارف نوازکے مطابق شہریوں سے بدسلوکی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنےوالے اے ایس آئی آصف کو معطل کرکے گرفتارکرلیا گیا ۔آئی جی آفس کے مطابق اے ایس آئی آصف کا تعلق پنجاب کانسٹیبلری سے ہے۔
گزشتہ دنوں پنجاب پولیس کی حراست میں گجرانولہ کے رہائشی صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت اور اس پر مبینہ پولیس تشدد کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آنے کی وجہ سے پنجاب حکومت اور پولیس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔