سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو
سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 11ستمبر سے مقدمات کی سماعت کریں گے

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے 11 ستمبر سے سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال کے آغازپرمقدمات کی سماعت شروع کر دیں گے، یاد رہے کہ انہیں سپریم جوڈیشل کونسل میں صدارتی ریفرنس کا بھی سامنا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کی سربراہی کریں گے جس میں جسٹس مقبول باقراورجسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پربرطانیہ میں بچوں اوراہلیہ کے نام پرجائیدادوں کا سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس ہے ۔تاہم سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال کا آغاز آئندہ ہفتے ہونے والا ہے،4 بینچز زیرالتوا کیسزکی سماعت کریں گے۔