بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو
بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کا یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمان کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی  کشمیر منایا جائے گا، اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کل ملک بھر میں کشمیریوں سے بھرپور اظہاریکجہتی کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی دارلحکومتوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے جب  کہ پاکستان بھر کے عوام یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس پہنچیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم یوم دفاع کشمیری شہداء کے ساتھ منانے کے لیے کل آزاد کشمیرکے صدر مقام مظفرآباد جائیں گے جہاں وزیراعظم کشمیری شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔

6 ستمبر یوم دفاع کو کل ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے اور اس حوالے سے پاک فوج نے پاکستانیوں نے اپنے شہداکے گھرجانے کی اپیل بھی کی ہے تاہم اس موقع پر حکومت پاکستان نے یوم دفاع کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن بھی منانے کا اعلان کردیاہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے جس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ چھ ستمبرکو ملک بھرکے تمام دفاتر دوپہر تین بجے بند رہیں گے اوراس دن بھر پورطریقے سے یوم دفاع منایا جائے گا، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اپنے شہداءکے اہل خانہ کے گھر جائیں گے اور ان سے ملاقات کریں گے ۔