پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان بھارت کیساتھ ملحقہ سرحد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پہنچ گئے ہیں ، جس کی تصدیق محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی کردی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول لائن پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قوم کیلیے جانیں قربان کرنیوالوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے جذبوں کو بھی سراہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ساتھ چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔