تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو۔فائل فوٹو
تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو۔فائل فوٹو

راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اخترکیانی نے سابق وزیراعظم اوررہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویزاشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔

واضح رہے کہ راجہ پرویزاشرف نے بیرون ملک جانے کے لیے مشروط اجازت مانگی تھی اورای سی ایل سے ایک دفعہ نام نکالنے کی استدعا کی تھی۔