بلوچستان کے ساحلی مقام کنڈ ملیر کے قریب گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پرسیاحتی مقام کنڈ ملیرکے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کوحادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos