فیروز والا میں لیڈی کانسٹیبل فائزہ کو وکیل کے تھپڑ مارنے کا واقعہ نیا رخ اختیارکرگیاہے کیونکہ خاتون کانسٹیبل مافیا کے ہاتھوں تنگ آ کر نوکری سے مستعفیٰ ہونے پر مجبور ہو گئیں۔
لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی ٹارچر کیا جارہاہے ، میں نوکری عوام کی خدمت کیلیے کر رہی تھی ، مجھے ریاست مدینہ پاکستان میں انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔
ان کا کہناتھا کہ اتنا دباﺅ ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کہاں جاﺅں یا خود کشی کر لوں ، میرا جرم اتنا ہے کہ میں کمزور خاتون ہوں ، مافیا کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ فائزہ نے انصاف نہ ملنے پر نوکری سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔