ان کی وزیر اعظم سے کوئی ذاتی یا سیاسی وابستگی نہیں ۔فائل فوٹو
ان کی وزیر اعظم سے کوئی ذاتی یا سیاسی وابستگی نہیں ۔فائل فوٹو

جسے عثمان بزدار کی شکل اچھی نہیں لگتی وہ پارٹی چھوڑ دے۔ شہباز گل

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعظم نے 5 سال کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا ہے، اگر کسی کو عثمان بزدار کی شکل اچھی نہیں لگتی تو میں کچھ نہیں کر سکتا، وہ پارٹی چھوڑ دے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہناتھا کہان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار اب وزیراعلیٰ نہیں تو میں ان کی وکالت نہیں کروں گا، جس دن ےوزیراعظم کا حکم آیا عثمان بزدار 12 گھنٹے میں وزیرراعلیٰ ہائوس چھوڑ دیں گ، وزیر اعظم کے حکم پر عثمان بزدار ماضی کی طرح ایک دو مہینے نہیں مانگیں گے بلکہ فوراً اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

پولیس تشدد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ کسی صورت کسی کو کسی پر تشدد کی اجازت نہیں ہے، پولیس لوگوں کی خدمت کیلیے ہے نہ کہ تشدد اور ٹارچر سیل کے لیے ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ پولیس تشدد کے واقعات پر آزاد ، خود مختار بورڈ بنانے کی تجویز زیر غور ہے، تھانوں میں پبلک ریلیشن افسر تعینات کریں گے اور شکایت بکسز بھی لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کلچر بدلنے میں ٹائم لگتا ہے، یہ کام ایک دن میں نہیں ہوتا، کے پی کے میں پولیس کو ٹھیک کرنے سے دو سے ڈھائی سال کا عرصہ لگا۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو ٹھیک کرنا مشکل کام ہے لیکن ہم اصلاحات کے وعدے پر قائم ہیں، پنجاب میں بھی پولیس کا نظام جلد ٹھیک ہو جائے گا۔شہباز گل نے کہا کہ ہماری اپنی پارٹی کے لوگ ہماری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔