وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ وہ 13 ستمبرکو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرسے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’ دنیا کوبتاوَں گا کہ وادی کشمیرپربھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کےساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیرکے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنے کا کہا ہے۔
I am going to do a big jalsa in Muzzafarabad on Friday 13 Sept, to send a message to the world about the continuing siege of IOJK by Indian Occupation forces; & to show the Kashmiris that Pakistan stands resolutely with them.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 11, 2019