نواز شریف کوپلی بارگین نیب سے ہی کرنا ہوگی۔ وزیر داخلہ

جوکشمیر کا سودا کرسکتے تھے ، اللہ نے ان کو جیل بھیج دیاہے ۔اعجاز شاہ

               
September 11, 2019 · اہم خبریں, قومی
ملک کے خلاف ابھی بھی سازشیں جاری ہیں۔فائل فوٹو

ملک کے خلاف ابھی بھی سازشیں جاری ہیں۔فائل فوٹو

وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ہے جوکشمیر کا سودا کرسکتے تھے ، اللہ نے ان کو جیل بھیج دیاہے ، نواز شریف نیب کے قیدی ہیں، پلی بارگین بھی ان سے ہی ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرگودھا میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ جوکشمیر کا سودا کرسکتے تھے ، اللہ نے ان کو جیل بھیج دیاہے ، حکومت اورقوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے کوئی کشمیر کا سودانہیں کرسکتا ۔

ان کا کہناتھا کہ نواز شریف نیب کے قیدی ہیں، پلی بارگین بھی ان سے ہی ہوگی ،میرا یا حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر سفارتی سطح پرتاریخی طورپراٹھایا یا ہے۔