متحدہ سربراہ کسی معروف سیاسی چہرے کو بھارت مستقل قیام کراکے’’را‘‘ کے پلان پر عمل کے خواہاں تھے-فائل فوٹو
متحدہ سربراہ کسی معروف سیاسی چہرے کو بھارت مستقل قیام کراکے’’را‘‘ کے پلان پر عمل کے خواہاں تھے-فائل فوٹو

بانی ایم کیوایم کی ضمانت میں توسیع کردی گئی

لندن میں بانی ایم کیوایم کی ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے ، بانی ایم کیو ایم کو اشتعال انگیز تقاریر کیس میں طلب کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی متحدہ کو نفرت آمیز تقاریر کے معاملے پر طلب کیا، بانی متحدہ برطانوی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سدک پولیس اسٹیشن پہنچے، جہاں ان سے سوال و جواب کیے گئے۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ با نی ایم کیو ایم کیخلاف تحقیقات جاری رہیں گی ۔ بانی ایم کیو ایم سے چار گھنٹے تک پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی گئی ۔

یاد رہے کہ بانی ایم کیوایم کو نفرت انگیزتقریرکرنے کے جرم میں رواں برس 11 جون کو گرفتارکیا گیا تھا۔

بانی ایم کیو ایم کو میٹ پولیس کے کاؤنٹرٹیررازم کمانڈ کے افسران نے گرفتارکیا تھا اورانہوں نے گرفتاری کے بعد ایک رات حوالات میں گزاری تھی۔

گرفتاری کے وقت پولیس افسران نے الطاف حسین کی رہائش گاہ کی تلاشی بھی لی تھی۔گرفتاری کے بعد بانی ایم کیو ایم کو جولائی میں ایک مرتبہ ضمانت میں توسیع مل چکی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سے مزید شواہد ملنے کے بعد پولیس بانی ایم کیو ایم سے نئے سوالات کرنا چاہتی ہے۔بانی ایم کیو ایم کے خلاف اگست 2016 میں نفرت انگیز تقریرکے الزام میں تحقیقات کا آغاز ہوا تھا