شہباز گل نے وزیراعلیٰ سے تقررو تبادلوں پر اختلاف کے باعث استعفیٰ دیا۔فائل فوٹو
شہباز گل نے وزیراعلیٰ سے تقررو تبادلوں پر اختلاف کے باعث استعفیٰ دیا۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفیٰ۔مشیر عون چوہدری فارغ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت میں وزیراعلیٰ کے مشیر عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے جو مشیر برائے ہارٹی کلچر اور سیاحت کے طورپرکام کریں گے۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی نےذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شہباز گل نے استعفیٰ دینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے تقررو تبادلوں پر اختلاف کے باعث استعفیٰ دیاہے۔

پنجاب میں ناقص طرز کی حکمرانی کا دفاع مشکل تھا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چوہدری کو وزیراعلیٰ کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ آصف محمود کو مشیر تعینات کیا گیا ہے ، آصف محمود پنجاب آرٹیکلچر اور ٹورازم کے معاملات کو دیکھیں گے ۔

واضح رہےکہ شہباز گل پنجاب حکومت کے سرگرم ترجمان سمجھے جاتے تھے اور وہ ہر محاذ پر پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دفاع کرتے نظر آتے تھے جب کہ گزشتہ روز شہبازگل نے ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جسے عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں تو وہ پارٹی چھوڑ دے۔