وزیراعظم سےگزارش ہےپولیوکیلیےکوئی اہل بندہ لگایاجائے۔فائل فوٹو
وزیراعظم سےگزارش ہےپولیوکیلیےکوئی اہل بندہ لگایاجائے۔فائل فوٹو

حکومت نے معیشت کی طرح پولیوپروگرام کابھی بیڑاغرق کر دیا

سابق وفاقی وزیر صحت اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آج پاکستان میں پولیو پروگرام انتشار کا شکار ہے،موجودہ دور حکومت میں پاکستانی معیشت کی طرح پولیوپروگرام کابھی بیڑاغرق ہوگیا ہے،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت وتعلیم کابیڑہ غرق کردیاگیا،پولیو کا مرض اشتہاروں ،سوشل میڈیا اورٹوئٹرپرختم نہیں ہوگا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائےاورذمہ داروں کاتعین کرے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑکاکہناتھاکہ ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویش ناک صورت حال ہے،ہمارےدورےمیں بھی پولیووائرس تھا،جن علاقوں میں پولیو کیسز تھے وہاں جانا بھی ناممکن تھا لیکن ہم نےاس کومحدودرکھا،ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دور میں بلوچستان میں تین کیسز تھے،ہمارےدور میں پنجاب پولیو فری تھا،وزیراعظم سےگزارش ہےپولیوکیلیےکوئی اہل بندہ لگایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ  ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کی رپورٹ حکومت کے منہ پہ طمانچہ ہے،پولیو پروگرام اکیلی وفاقی حکومت فوکل پرسن یاوزیرصحت نہیں چلاتے یہ پوری دنیا کےپارٹنرز ہیں،ہم اس پروگرام میں شفافیت لائے ، ہم نےپارٹنرز کو آن بورڈ لیا،بد قسمتی سے آج پاکستان میں پولیو پروگرام انتشار کا شکار ہے،پاکستان کے بچوں میں پولیو  ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پہ باتیں کرنے سے ختم نہیں ہوگا،جب کوئی اکیلے جہاز لیکراڑے گا تو وہ نیچے گرےگا۔

انہوں نے کہ کہا کہ اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پاکستانی معیشت کی طرح پولیوپروگرام کابھی بیڑاغرق ہوگیاہے،وزیراعظم کوہرچیزکاٹی وی سے پتہ چلتا ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ، کیا اس طرح کے لوگوں سے امید رکھ سکتےہیں؟اپریل2019کےبعدگھرگھرایک بھی مہم شروع نہیں کی جاسکی،اس حوالےسےوفاق اورصوبائی حکومتوں کاآپس میں کوئی رابطہ نہیں، کے پی کےبعدبلوچستان میں پولیوکےبڑھتےکیسزخطرےکی گھنٹی ہے،امیدہےوزیراعظم ہماری بات کا نوٹس لیں گے۔