بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو
بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے کراچی کا دورہ ملتوی کر دیا

وزیراعظم عمران خان کا چودہ ستمبر کو کراچی کا دورہ ملتوی کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی ایم پی ایز، تاجر رہنمائوں سے ملاقاتوں کا امکان تھا۔

وزیراعظم کا بروز ہفتہ مورخہ 14 ستمبر کو کراچی کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو عمران خان کا دورہ کراچی شیڈول تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وزیراعظم کا ایک روزہ دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی اسٹریٹجک کمیٹی کی سفارشات مرتب ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتوں کا امکان تھا۔