تنخواہ مانگنے پرمالک نے ملازم کاہاتھ کاٹ دیا

15 سالہ احتشام کومالک نے 6ماہ سے تنخواہ نہیں دی تھی۔

               
September 15, 2019 · اہم خبریں, قومی
پولیس نے نوجوان کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔فائل فوٹو

پولیس نے نوجوان کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔فائل فوٹو

تنخواہ مانگنے پرآرامالک نے ملازم کاہاتھ کاٹ دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ احتشام کومالک نے 6ماہ سے تنخواہ نہیں دی،احتشام کے والد نے الزام کیا ہے کہ احتشام نے مالک سے تنخواہ کا مطالبہ کیا تو ظالموں نے میرے بیٹے کا ہاتھ آرا مشین میں دے کر کاٹ دیا،تھانہ ایمن آبادپولیس نے نوجوان کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔