فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت قانون میں بھی ملازمین کیلیے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

وزارت قانون نے بھی ملازمین کےلیے اسمارٹ فون کے استعمال پرپابندی عائد کردی ہے۔

وزارت قانون نے اسمارٹ فون کے استعمال پرپابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق دوران ڈیوٹی گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین اسمارٹ فون استعمال نہیں کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرپابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گریڈ 16 اور اس سے نچلے گریڈ کے ملازمین کے مہمانوں کا بھی وزارت قانون وانصاف میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندی کا مقصد حکومت کی جانب سے قانون سازی اوردیگر حساس دستاویزات کی چوری کو روکنا ہے، وزارت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائےگا۔