تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی،4افراد جاں بحق
حادثہ اسلام آباد ہائی وے سے زیرو پوائنٹ آنے والی کارانتہائی تیزرفتارتھی۔
September 15, 2019 · قومی
حادثہ انتہائی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔فائل فوٹو
تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے سبب چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی وے سے زیرو پوائنٹ کی جانے آنے والی کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کارانتہائی تیزرفتاری سے آئی اور درخت سے ٹکرائی، فیض آباد سے زیرو پوائنٹ کی جانب آنے والی اس کرولا کار میں چارنوجوان موجود تھے جو جاں بحق ہوگئے۔