بورڈ نے غوروخوض کے بعد سندھ سائنو ریسورسز کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی
بورڈ نے غوروخوض کے بعد سندھ سائنو ریسورسز کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی

سندھ کو نقصان پہنچا تو وفاق بھی نہیں بچے گا۔مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ کو نقصان پہنچا تو وفاق بھی نقصان سے نہیں بچے گا ، وزیراعظم مسلسل آئین کی پامالی کررہے ہیں، دس ماہ سے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہیں ہوا۔

سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو نقصان پہنچے گا تو وفاق بھی نقصان سے نہیں بچے گا ، وزیراعظم مسلسل آئین کی پامالی کررہے ہیں،دس ماہ سے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام آپ کو آپ کی مرضی نہیں چلانے دیں گے ،جی ڈی پی گروتھ تین فیصد سے بھی کم ہوکر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے قرارداد پاکستان منظور کی تھی ،ہم تو سندھودیش بنانے والوں سے لڑتے رہے ہیں۔وفاقی حکومت کس طرح صوبہ سندھ پرکمیٹی بنا سکتی ہے ، وفاق کے پاس ایگزیکٹو کا اختیارکہاں سے آگیاہے ؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین پر چلتی ہے ،اپوزیشن ارکان بھی اپنی قیادت کو آئین پر چلنے کیلئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پانی کے معاملے اور گیس چوری پرہمارا ساتھ دے۔

وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ ہم بتائیں گے کہ گزشتہ تین ماہ میں کراچی کوکس طرح گندا کیاگیا؟کچرے کے معاملے پرسیاست کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے معیشت چلتی ہے اورنہ ملک چلتاہے ۔