عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا اثرپاکستان پربھی پڑیے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کے امپورٹ بل میں 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔
یاد رہے سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی، امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 71.95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔
اس کے علاوہ تیل کی قیمت کا دوسرا اہم پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 63.34 ڈالر تک پہنچ گئی۔