برطانوی فارنزک آرگنائزیشن نے جج ارشد ملک کی ویڈیوزاصلی اور مستند ہونے کی تصدیق کردی ، 43 صفحات پر مشتمل فارنزک آرگنائزیشن رپورٹ رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو اورآڈیوزکو مستندی اور اصلی قراردیدیاہے ۔
برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن کی 43 صفحات پر مشتمل رپورٹ کورواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ جج ارشد ملک کی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک رپورٹ کی تصدیق نوٹری پبلک کے چارلس ڈروسٹن گوتھری نے کی اور رپورٹ پر پرنسپل سیکریٹری آف aسٹیٹ فار فارن اینڈ کامن ویلتھ افیئر کی جانب سے تصدیق اور مہر لگائی گئی ہے ۔ وڈیوز کی فارنزک ٹیسٹنگ فارنزک ماہر جیمززجالی نے کی ہے ۔
برطانوی فارنزک آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق فارنزک رپورٹ میں اصلی آڈیو اور وڈیو کی کاپی کا جائزہ لیا گیا، فارنزک فرم کو لاءفرم کی ہدایت پر اوریجنل وڈیو فراہم نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق فارنزک معائنے کے مطابق ٹیپ نمبر201705 میں وڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے، ٹیپ نمبر 211010 میں بھی ویڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آڈیو، ویڑول ایونٹس کو مکمل طور پرسنکرونائزڈ کیا گیا جس کی کرونولوجی میں کوئی مسئلہ نہیںہے اورجج ارشد ملک کی ویڈیوزاورآڈیوز مستند اوراصلی ہیں۔