محسن داوڑاورعلی وزیرکو خڑکمر چیک پوسٹ پرحملے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا ۔فائل فوٹو
محسن داوڑاورعلی وزیرکو خڑکمر چیک پوسٹ پرحملے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا ۔فائل فوٹو

محسن داوڑاورعلی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

ہائی کورٹ نے ارکان قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاورہائی کورٹ کے بنوں سرکٹ بینچ میں جسٹس ناصر محفوظ نے محسن داوڑ اورعلی وزیرکی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔عدالت نے دونوں سیاسی رہنماؤں کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

ہائی کورٹ نے 10 لاکھ  روپے کے مچلکوں اور دو افراد کی شخصی ضمانت کی عوض رہائی کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ محسن داوڑاورعلی وزیرکو خڑکمر چیک پوسٹ پرحملے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا اوران کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔