خورشید شاہ کی گرفتاری پر اپوزیشن نے کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان اور احسن اقبال اٹھ کر چلے گئے۔

               
September 18, 2019 · اہم خبریں, قومی
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے کشمیرکانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے کشمیرکانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ۔فائل فوٹو

نیب کی جانب سے سینئر سیاستدان خورشید شاہ کی گرفتاری پراپوزیشن جماعتوں نے کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس جاری ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں نے اس کا اس وقت بائیکاٹ کردیا جب خورشید شاہ کی گرفتاری کی خبر آئی۔

خورشید شاہ کی گرفتاری کا پتا چلتے ہی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے کشمیرکانفرنس کا بائیکاٹ کردیا اوروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان اوراحسن اقبال اٹھ کر چلے گئے۔