یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

حکومت عقل سے بھی پیدل ہے۔احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی گرفتاری کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

خورشید شاہ کی گرفتاری کے معاملے پرٹوئٹر پراظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کی کشمیر پرقومی کانفرنس جاری ہے اورنیب نے سینئرپارلیمنٹیرین سید خورشید شاہ کواسپیکرکی منظوری کے بغیرگرفتارکرلیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ  قانون یہ کہتا ہے کہ دوران اجلاس اسپیکر کی اجازت کے بغیر کسی رکن کو گرفتارنہیں کیا جا سکتا۔احسن اقبال نے کہا کہ ’حکومت عقل سے بھی پیدل اور نیت سے بھی پیدل‘۔

واضح رہے کہ جس وقت خورشید شاہ کو گرفتارکیا گیا اس وقت احسن اقبال اسلام آباد میں جاری کشمیر کانفرنس میں شریک تھے لیکن جیسے ہی خورشید شاہ کی گرفتاری کی خبرآئی توانہوں نے کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔