وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے۔
جدہ کے رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفیصل بن عبد العزیز نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی, مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائےسمندر پارپاکستانی سید ذولفقار بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آج سہ پہرکو پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کرینگے۔