قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے گھر چھاپے کے بعد واپس روانہ ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی بنی گالہ اسلام آباد میں قائم رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔
نیب ٹیم کی جانب سے خورشید شاہ کے گھر3 گھنٹے تک چھان بین کی گئی تاہم نیب اہلکاروں نے وہاں سے کوئی بھی بڑی چیزبرآمد نہیں کی۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب کی ٹیم تین گھنٹے کی تلاشی کے بعد جاتے ہوئے بجلی کے 2 بلوں کے علاوہ کچھ نہیں لے کر گئی۔
خیال رہے کہ نیب نے بدھ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں خورشید شاہ کوان کی بنی گالہ والی رہائش گاہ سے گرفتارکیا تھا۔