گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر نے کہاہے کہ پاکستان اقتصادی اصلاحات پرعمل پیرا ہے، فاریکس مارکیٹ میں بے یقینی میں کمی آئی ہے،رواں سال کے آخری چھ ماہ میں مہنگائی میں کمی آئیگی۔
گورنراسٹیٹ بینک سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان اقتصادی اصلاحات پرعمل پیرا ہے، فاریکس مارکیٹ میں بے یقینی میں کمی آئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے آخری چھ ماہ میں مہنگائی کم ہونے کی امید ہے۔اصلاحاتی پروگرام کے نتائج حوصلہ افزاءہیں، معاشی اصلاحات پرعمل درآمد شروع کردیاہے۔
ڈائریکٹرآئی ایم ایف جیہاد آرزو کا کہنا تھا کہ خطے کے مرکزی بینکس چیلنجزسے نمٹ رہے ہیں، سٹیٹ بینک کے ساتھ شراکت داری کا عمل جاری رکھا جائے گا۔