اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان
اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تفصیلات جاری

دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ 27 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے، عمران خان کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی، صحت عامہ اور سرمایہ کاری سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کریں گے، پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی سمٹ سے خطاب کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عالمی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے ساتھ ساتھ ایڈیٹورل بورڈ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران عمران خان امریکا میں موجود تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ وزیر اعظم کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف بھی پیش کیا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیر خارجہ کئی ممالک کے ہم منصب سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ وزرائے خارجہ کے اہم اجلاسوں سے خطاب کریں گے، وزیرخارجہ او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ سے بھی خطاب کریں گے۔