انسانی حقوق کی کارکن گلالئی اسماعیل امریکا پہنچ گئیں جہاں انہوں نے امریکہ سے سیاسی پناہ مانگی لی۔
الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گلالئی اسماعیل کسی طرح سے پاکستانی افسران سے بچ کرامریکہ پہنچی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 33 سالہ گلالئی اسماعیل اب اپنی بہن کے ساتھ بروکلن میں رہ رہی ہیں ۔گلالئی نے امریکی حکومت سے پناہ کا مطالبہ کیا ہے ۔
گلالئی اسماعیل نے کہا کہ وہ پاکستان سے بھاگنے کی کہانی تفصیل سے نہیں بتا سکتیں، کیونکہ ایسا کرنے سے کئی لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پرلگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں۔ میں نے خواتین پرکیے جارہے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی،اس لیے حکومت نے مجھے پھنسایا ہے۔